محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے زیر اہتمام کیچ تربت میںں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے زیر اہتمام ضلع کیچ تربت میں" بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی" کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عارف کریم ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت تو سیع تربت اور ریاض بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ریسر چ تھے جس میں محکمہ زراعت کے آفیسروں، اہلکاروں اور زمینداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

فاروق احمد کھتیران ڈپٹی ڈائریکٹر ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی محکمہ زراعت تو سیع نے ٹر یننگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ،انھوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی پر کس طرح اثر انداز ہورہے ہیں اور حال ہی میں نصیر آباد کے علاقے میں چاول کی فصل میں دانہ نہیں بن سکا جس کی ایک وجہ گرم موسم کے اسٹوک بھی ہو سکتا ہے اور زمیندار وں کو بہت نقصان ہوگا اس کے لیے ان اقسام کے ہر علاقے میں ٹرائل لگانے سے ہی اس طرح کے گرم موسم کے اسٹوک کو برداشت کرنیکی صلاحیت رکھنے والے اقسام لگانے سے مسلہ کا حل تلاش کیا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

نئی اور جدید مشینری ، مناسب کھادوں کے استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوئے انہوں نے الہ اور زندہ تصدیق شدہ بیج کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکائ کو اس کی اہمیت اور فائدے سے آگاہ کیا۔ لیاقت علی ایس ایس ایم ایس ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے زمین کی تیاری کی اہمیت ،جڑی بوٹیوں کو زمین کی تیاری ہی میں تدارک کیا جانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکاء کو بتایا گیا کہ زمین کی تیاری میں لیزر لیول کو استعمال کرنے سے فصل کو کھیت میں ایک جتنا پانی لگے اور اور جلد اگاو کے لے بیج کو نیم گرم پانی میں 2 سے 3 گھنٹے رکھنے سے اسکا اگانے والا حصہ نرم ہوکر جلد اگاتا ھے اور ڈیرل کر دیں آور 12 گھنٹے میں فصل اگ جائے گی اس کے ساتھ ھیومک اسیڈ لگانے سے بیج کی اگانے کی طاقت دگنی ہو جاتی ھے۔

زمین کی پی ایچ (PH )کو8۔7سے کم کرنے سے ہی پودے زمین سے اپنی خوراک حاصل کر سکتے ہیں ،غذائی عناصر جن میں نائیٹر وجن ،فاسفورس ، پوٹاشیم ،آئرن،زنک ،بوران وغیرہ کے استعمال اور ان کا پودوں میں ضرورت اور ان کا کام کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔اور کھادوں کی صحیح مقدار ، وقت ،اور ضرورت کی اہمیت اور استعمال کو واضح کیا اس کے علاوہ محمد اقبال ایس ایس ایم ایس ان سروس ٹر یننگ اکیڈمی نے موضوع کو مزید آگے بڑھا تے ہوئے گندم کی کٹائی کے طریقیکار، فصل کو کھیت سے تھر یشیر اور اسٹور میں رکھنے میں ھونے والے نقصان کو کم کرنے میں مددگار عوامل کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور گندم کو ذخیرہ کرنے کے طریقے سکھانے اور اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیاریاض بلوچ ڈپٹی ڈاریکٹر زراعت رسرچ تربت نے کہا کہ ان سروس ٹرننگ کی اہمیت اور اس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں گے اور زمینداران کو یقین اس طرح کی ٹریننگ سے موسمی حالات میں گندم اور دیگر فصلات کو ان موسمی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں اور اس اقسام کی کاشت کریں جو موسمی تبدیلیوں کی برداشت رکھتی ہو تاکہ بڑے نقصان سے بچا جا سکے محکمہ زراعت تو سیع بلو چستان کے اہلکار اور زمیندار سیکھنے سیکھانے کے عمل سے ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت تو سیع تربت عارف کریم صاحب نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی کے موضوع کو چننے وقت کی اہم ضرورت ہے آج اگر ہم نے زمینداروں کو اس کے نقصانات سے آگاہ نہیں کیا اور اس سے بچا و کی تدبیر نہیں کی تو بڑے نقصان سے بچا نہیں جاسکتا لہذا اب ہم سب پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ ہر ممکن کوشش کریں گے تو اس طرح کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اس موقع پر تربت کے زمیندار ضیا الدین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں