چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نے مفاد عامہ و سروس تقاضوں کے پیش نظر فوری طور پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلو چستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق محمد انور محمد شاہی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنجگور کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ،محمد امجد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مسلم باغ کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنجگور ،امین اللہ کاسی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ کو مسلم باغ،اعجاز احمد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اوستہ محمد کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج-IIحب تعینات کردیا گیاہے مزیدبرآں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ اللہ یار کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اوستہ محمد کی عدالتوںکا اضافی چارج بھی دیا گیاہے ۔

اسطرح ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنجگور کو ڈسڑکٹ اینڈسیشن جج پنجگورکی عدالت کا جبکہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ کی عدالت کااضافی چارج سونپا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں