وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

35 ایجنڈہ پوائنٹ شامل تھے چیئر مین اخوت فانڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی جانب سے کابینہ کو سی ایم بلوچستان سیلف ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت بلاسود چھوٹے پیمانے پر کاروباری قرضوں کے پروگرام پر بریفنگ دی

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں 35 ایجنڈہ پوائنٹ شامل تھے چیئر مین اخوت فانڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی جانب سے کابینہ کو سی ایم بلوچستان سیلف ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت بلاسود چھوٹے پیمانے پر کاروباری قرضوں کے پروگرام پر بریفنگ دی گئی صوبائی کابینہ نے اخوت فانڈیشن کے تحت 1.

(جاری ہے)

6 ارب سے بلوچستان میں مائیکروفائنانس پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ نے نواں کلی بائی پاس کی تعمیر نو کے منصوبے کے پی سی 1 کی تیاری اور منصوبے کی لاگت میں ترمیم شدہ پی سی1 کے مطابق اضافے کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ نے رکھنی،بیکڑ روڈ کے تخمینہ لاگت کی تصیح کی منظوری بھی دے دی کابینہ نے محکمہ مواصلات کو اہم نوعیت کی بین الاصوبائی روڈ کی تعمیر کے فوری آغاز کی ہدایت جاری کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر اور غیر معیاری کام کرنے والوں کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کیا جائے گا صوبائی کابینہ نے ژوب بلوچستان ریذیڈنشل کالج اور بس اڈہ کے زیر تکمیل منصوبوں کی فوری تکمیل کے لیئے مطلوبہ اضافی فنڈز کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں