غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پی پی ایچ آئی کا اہم کردارہے ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

اتوار 8 دسمبر 2019 21:25

کوئٹہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) پی پی ایچ آئی ہرنائی کے زیر اہتمام محکمہ صحت اور بی آر ایس پی کے خصوصی تعاون سے مائنزلیبررہائش پذیر افراد کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ہرنائی اعظیم جان دمڑ اور ڈی ایس ایم فرحان کاکڑ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع بی آرایس پی کے کوارڈینیٹرنظام الدین دمڑ مائنٹرنگ آفیسر عبدالقاہر ساجدودیگر بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر اعظیم جان دمڑ نے پی پی ایچ آئی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پی پی ایچ آئی کا اہم کردارہے پی پی ایچ آئی کے ساتھ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر فرحان خان کاکڑ نے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں پی پی ایچ آئی محکمہ صحت اور بی آرایس پی کے خصوصی تعاون سے مائنز لیبر کے رہائش پذیر افراد اور ان کے فیملی کو مفت علاج معالج کی سہولت کیساتھ ساتھ مفت ادویات مفت ملریا اورہپاٹاٹس فرسٹ ڈوز بھی فراہم کی گئی، انہوں نے کہا کہ خواتین مریضوں کے چیک اپ کیلئے ایل ایچ یو بھی فری میڈیکل کمیپ میں خواتین مریضوں کا معائنہ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد غریب عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ مذید اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ ہرنائی کے دور درازعلاقوں میں غریب عوام کیلئے لگائے جائیں گے فری میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 376 جس میں 186 میل اور 190 فیمل مریضوں کا معائہنہ کیا گیا اس موقع پر لوگوں نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزید اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگائے جائے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں