کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے پروفیسر محمد یوسف بلوچ

اتوار 8 دسمبر 2019 21:25

کوئٹہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) چیر مین بلوچستان بورڈ پروفیسر محمد یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اب آ پ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے ،بلوچستان بورڈ میں ملازمین کے مسائل حل کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقی پانے والے آ فیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آ پ خد مت کاشعار اپنا کر لوگوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کو عام کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،بچوں کو بہتر انداز میں تعلیم دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلارہی ہے، انہوں نے کہا کہ بورڈ آ فیس میں طلباء کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہورہے ہیں اسٹاف اپنی حاٖضر ی کو یقینی بنائیں اور طلباء کے ساتھ تعاون کریں ،نقل طلباء کے مستقبل کو تاریک کرتا جارہا ہے، نقل کا خیال دل سے نکال دیں نقل کرنے والوں کو بورڈ کے یو ایف ایم کے تحت سزائیں دی جائیگی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں