ملک بھر سے 50 سے زائد پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیولپرز کاڈی ایچ اے کوئٹہ مین آفس اور سائٹ کا دورہ

اتوار 8 دسمبر 2019 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) ملک بھر سے 50 سے زائد پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیولپرز نے ڈی ایچ اے کوئٹہ مین آفس اور سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ اور مہمانوں کے درمیان سوال جواب کا سیشن بھی ہوا، ملک بھر سے آئے افراد نے ڈی ایچ اے کوئٹہ ایڈمنسٹریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پروجیکٹ کے منصوبے اور جاری ترقیاتی کام کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز نے پراپرٹی ڈویلپرز اور ڈیلرز کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کی سائٹ اور جاری تعمرات کے حوالے سے بریفننگ دی۔ڈائریکٹر ٹاون پلان ڈی ایچ اے کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے پراپرٹی ڈویلپرز اور ڈیلرز کو مدعو کرنے کا مقصد یہاں موجود مواقعوں سے روشناس کرانا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں