میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں مٹھاخان کاکڑ

اتوار 8 دسمبر 2019 22:25

کوئٹہ ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ برائے لائیو اسٹاک مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ہماری منزل میں عوامی خدمت و بلابہبود ہماری اولین ترجیح ہے یہ بات انہوں نے اپنے انتخابی حلقے کے مختلف قبائلی عمایدین اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،صوبائی مشیر نے کہا کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اقتدار اور وزرات ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ہم سے جو ہو سکاوہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کرینگے انھوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے تیس سالوں سے ڑوب پر حکمرانی کرنے والوں نے ژوب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جس سے مسائل کے انبار لگ گئے اس کے باوجود ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو کم سے کم کیا جائے لیکن مسائل کا ختم ہونا ایک دن کی بات نہیں بلکہ ان کو ختم ہونے میں وقت لگے گا۔ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں ہر وقت کو شاں ہے اوراپنے عوام کو کھبی اکیلا نہیں چھو ڑ یں گے او رمسائل کا انبار بھی نہیں چھوڑ یں گے بلکہ مسائل ختم کرنے کے لیے دن رات کو شش کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں