ٹ*صوبائی مخلوط حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئے،عبدالشکور مری

جمعرات 12 دسمبر 2019 00:00

ا*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ صوبائی مخلوط حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہئے لیکن بد قسمتی سے وزیر اعلی صرف وٹس ایپ تک محدود ہیں اور حکومتی امور سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں جس سے نہ صرف بیڈ گورننس جنم لے رہی ہیں بلکہ مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے فنڈز لیپس ہونا اور وفاق کو واپس کرنا غریب و پسماندہ صوبے کے عوام پر ظلم ہیں یہاں بنیادی سہولیات کیلئے لوگ ترس رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت مخصوص عناصر کی خوشنودی کیلئے وفاق کو اربوں روپے کے فنڈز واپس کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر صحت نصیب اللہ مری کی کارکردگی عوام کے سامنے تھی وہ غیر متنازع اور محنتی وزیر تھے جنہوں نے پندرہ ماہ کے دوران صوبے کے طول و عرض میں عوام کوطبی سہولیات فراہم کیں لیکن انہیں وزارت سے ہٹانا نہ صرف حلقے بلکہ صوبے کے عوام سے زیادتی کے مترادف ہے ۔ مزید انہوں کہاں وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا میر نصیب اللہ خان مری قلمدان واپس لینا بلوچ دوشمن فیصلوں میں سے ایک بڑا فیصلہ ھے ۔ اس نہ مری قبعلے کی دل آزاری ھوئی بلکہ ہر وہ بلوچ کی دل آزاری ھوئی جو وفاق پر یقین رکھتے تھے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں