گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیروز آباد گنگو کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان،پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات کی تقسیم

اتوار 15 دسمبر 2019 19:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیروز آباد گنگو کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات کی تقسیم جبکہ بیسٹ پرفارمنس میں بھی چار طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ نتائج کا اعلان سادہ مگر ایک پروکار تقریب میں سینئر استاد جمعہ خان جتک نے کیا ۔

تقریب کی صدارت سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اکبر مینگل نے کی جبکہ سینئر اساتذہ کرام جمعہ خان جتک، عبدالواحد مردوئی، ڈاکٹر عمران میروانی نے خطاب کیا سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد اکبر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تعلیمات سر محمد طیب لہڑی کی تعلیمی ویژن اور محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کی پالیسوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے سکول کے سال 2019ء کے امتحانات میں وہی پالیسیاں و ہدایات اپنائی جس کے بدولت طلباء میں مقابلہ کا رجحان بڑھ گیا تمام کلاسوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بھی سخت مقابلہ ہوا پوزیشن لینے والے طلباء اور نہ لینے والے طلباء کے نمبروں میں معمولی فرق رہا اس کا مطلب معزز اساتذہ کرام نے سکول کے طلباء کی پوری توجہ تعلیم پر مبذول کرانے میں کامیاب ھو گئے ہیں اور اس کے ثمرات ہمیں حالیہ امتحانات کے نتائج میں دیکھنے کو ملے محمد اکبر مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سالانہ امتحانات کے حوالے سے سیکرٹری تعلیمات جناب محمد طیب لہڑی کی تعلیمی وژن کی بھر پور پرچار کی گئی اور طلباء پر یہ واضح کر دیا گیا کہ نقل ایک ناسور ہے نقل کی معمولی کوشش بھی کسی کو سالانہ امتحانات سے محرم رکھ سکتا ہے ہم فخریہ طور پر اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی تعلیمی ادارے میں نقل کے تصور تک کو ختم کر دیا ہے اور آگے چل کر ہمارے طلباء انشاء اللہ کامیابی کے مزید جھنڈے گاڑیں گے سال 2019ء میں ہم نے سیکرٹری تعلیمات۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر تعلیمات بلوچستان کی ہدایت و۔ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات قلات ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار کی سرپرستی میں ششمائی اور سالانہ امتحانات کا بھی انعقاد کیا تھا جس کی بدولت طلباء سالانہ امتحانات کے لیے مکمل تیار ھوئے تھے اور سال 2019 ء کے امتحان میں انہیں کوئی پریشانی کا سامنا نہ رھا اور اس کے علاوہ تمام معزز اساتذہ کرام نے نصاب مکمل کی تھی طلباء کو تیاری بھی کروادیا تھا انہوں نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے چھوٹیوں کے وقت کو قیمتی بنائیں لینگویج سینٹروں میں داخلہ لیں تقریب میں سکول کے اساتذہ کرام عبدالحکیم گنگو علی محمد عمرانی۔سعید احمد بلوچ۔ منیر احمد کرد۔حافظ محمد جان۔محمد قاسم جتک۔عبیداللہ گنگو۔و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں