عوامی حلقوں کا ڈیرہ مراد جمالی تامنجھو شوری اورفیض آباد کے لئے 90 کروڑ روپے کی لاگت سے میگا منصوبہ، بلیک ٹاپ روڈز کے ٹینڈر جاری ہونے پر خوشی کااظہار

اتوار 15 دسمبر 2019 19:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی کے خصوصی فنڈز سے ڈیرہ مراد جمالی تامنجھو شوری اورفیض آباد کے لئے 90 کروڑ روپے کی لاگت سے میگا منصوبہ، بلیک ٹاپ روڈز کے ٹینڈر جاری ہونے پرحلقہ پی بی 12 تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد کے عوامی حلقوں نے اس میگا منصوبہ کی منظوری پر خوشی کااظہار کیا۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور بی اے پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سڑک گزشتہ طویل عرصہ سے انہتائی خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کے باعث جس پر سفر کرنا مشکل ہوگیا تھا جہاں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی آمدروفت شدید متاثر ہورہی تھی، مسافروں اور مریضوں کو انہتائی دقت کا سامنا کرنا پڑرہاتھا تاہم صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی اورسابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم سڑک کے تعمیرومرمت کے لئے فنڈز منظورکرواکر تحصیل تمبو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے کو پوار کرکے اپنا نمائندگی کاحق ادا کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سے تحصیل تمبو کے عوام کو جہاں سفری سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی وہاں علاقائی زمینداروں اور کاشتکاروں کو اپنی اناج، سبزیاں اور دیگر کاشت کی جانے والی فصیلات کو بروقت منڈیوں تک رسائی میں فائدہ حاصل ہوگا، اس عظیم میگا منصوبہ کی تکمیل سے حلقہ پی بی 12 تحصیل تمبو میں ترقی اورخوشحالی کا نیا دور شروع ہونے کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں