تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ،حاجی لشکری رئیسانی

پرائیویٹ تعلیمی ادارے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں،مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 15 دسمبر 2019 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوبزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی آج جن ممالک نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم کی مرہون منت ہے آج خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی تعلیم کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ دارارقم اسکول جیسے تعلیمی اداروں کی بھر پور سرپرستی اور انہیں سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ تعلیمی ادارے آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرسکیں۔

یہ بات انہوں نے نوری نصیر کلچرل سینٹر میں داراقم اسکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے بھی خطاب کیانوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت سے چیلنجز کا سامناکرنا ہے جس کیلئے ہمیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بچوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ضرور کریں کیونکہ انہی بچوں نے مستقبل میں ملک اور بلوچستان کی باگ ڈورسنبھالنی ہے دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف تعلیم کی مرہون منت ہے یہ بات باعث مسرت ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی تعلیم کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی کے فروغ کیلئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھر پور کردارادا کررہے ہیں جس سے انکار ممکن نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ دار ارقم جیسے اسکولوں کی سرپرستی کرے تاکہ وہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے تیارکرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ دارا رقم اسکول عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم بھی دے رہا ہے جس پر اسکول انتظامیہ اور اسکے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تقریب سے دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ نہیں کریں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا اگر ہم نے اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنا ہے تو ہمیں دار ارقم جیسے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اسوقت نمبر گیم چل رہی ہے اور جس بچے کے نمبرزیادہ آتے ہیں والدین اسے ہی کامیاب سمجھتے ہیں چاہے عملی زندگی میں وہ جاکر ناکام ہی کیوں نہ ہوجائے انہوں نے کہا کہ دارارقم کا مقاصد باقی معاشرے سے مختلف ہے کیونکہ موجودہ نظام تعلیم میں بچہ سچ پرمضمون لکھ سکتا ہے والدین کے احترام پر تو مضمون بہت شاندار لکھ لیتا ہے لیکن عملابچے میں کوئی تبدیلی نہیں آتی لیکن دارارقم سکول میں پڑھنے والا بچہ نہ صرف ایک بہترین مضمون لکھنے کے قابل ہوتا ہے بلکہ عملا والدین کا احترام کرنے والا اور سچ بولنے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارارقم کا خواب ہے کہ ہر بچہ کامیاب ہوجائے چاہے کھیل کے میدان ہوں یا سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان چاہے سیاست کا میدان ہو یا بزنس مین کا دارارقم کا بچہ ہی لیڈ کرے گا دارارقم بچوں کی صلاحیت کے مطابق ان کی تربیت اور کردار سازی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی تربیت اورکامیابی کے لئے والدین کو بھی تبدیل ہوناپڑے گا اور رول ماڈل بنناپڑے گا۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ نظام تعلیم میںایک بہترین سکول سسٹم کی ضرورت تھی جو بچوں کو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کا ذریعہ بنانے کا زینہ ہو تو اس کمی کو دارارقم نے پورا کیا دارارقم اس وقت والدین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہے تقریب کے اختتام پرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،دارارقم اسکول پاکستان کے جنرل منیجربخت زادہ سید ، ڈائریکٹردارارقم اسکولز ٹکری شفقت لانگو اور زاہد اختربلوچ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر دارارقم اسکول انتظامیہ جانب سے قرعہ اندازی کی گئی جس میں ایک ٹیچر کو عمرے پر بھیجا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں