مشیرلائیو سٹاک مٹھاخان کاکڑ کی بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

اتوار 15 دسمبر 2019 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی مشیر لائیوسٹاک حاجی مٹھاخان کاکڑ نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نادر گل بڑیچ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بی آرایس پی کے خلاف سوشل میڈیا پر چند مفاد پر ست لوگوں کی جانب سے غلط پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،اس مو قع پر مشیر لائیو سٹاک نے کہا کہ صوبے کے لیے زندگی وقف کرنے والے ایماندار آفیسر نادرگل بڑیچ پر لگائے گئے الزامات کی اپنی اور پارٹی کی جانب سے شدید مذمت کرتا ہوں ،لوگ غلط خبروں پر دہان نہ دیں۔

صوبائی مشیرنے مزید کہا کہ بی آرایس پی کے کاموں سے انتہائی متاثر ہوں ،زاتی خواہش ہیں کہ اپنے فنڈ بھی بی آرایس پی کے زریعے استعمال کروں کیونکہ ادارے کے کاموں میں شفافیت کو ترجیح دی جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ صوبے میں بی آرایس پی لوگوں میں اپنے شفافیت کی وجہ سے مقبول ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں