ْبلو چستان کے تما م اضلاع کے نتا ئج مکمل ہو گئے ہیں ، ترجمان کیر ئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان

تر بت JVTاور ضلع وا شک کے حکو مت بلو چستان ثا نو ی تعلیم اسا تذہ کی بھر تی کے لئے امتحا نات کے نتا ئج کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 15 دسمبر 2019 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) کیر ئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کے تر جما ن کے مطا بق تر بت JVTاور ضلع وا شک کے حکو مت بلو چستان ثا نو ی تعلیم اسا تذہ کی بھر تی کے لئے امتحا نات کے نتا ئج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے سا تھ بلو چستان کے تما م اضلاع کے نتا ئج مکمل ہو گئے ہیں امید وار اپنے نتا ئج CTSPکی ویب سا ئٹ.COM.PK WWW.

(جاری ہے)

CTSPپر چیک کر سکتے ہیںنتائج کے حوالے سے کسی بھی امیدوار کو کوئی بھی شکایت ہو تو وہ مورخہ 14دسمبر 2019سے 20دسمبر 2019 تک اپنی شکایت آن لائن کمپلین فارم کے ذریعے درج کروائے جوکہ سی ٹی ایس پی کی ویب سائٹ پر موجود ہے تا کہ بروقت انکی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ترجمان کے مطابق جن امیدواروں نے 13دسمبر تک شکایات درج کی تھیں انکی شکایات پر کام شروع کردیا گیا ہے اور تمام امیداروں کو 20دسمبر تک ای میل کے ذریعے انکی شکایات کے جوابات موصول ہو جائیں گے ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ایس پی یونین کونسل ، تحصیل اور ضلع کی بنیاد پر حتمی فہرستیں 30دسمبر شام 5بجے تک اپنی ویب سائٹ پر آویزان کریگا مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے سی ٹی ایس پی کے ہیلپ لائن نمبر 051-111004455پر حاصل کی جاسکتی ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں