صو با ئی محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے برفباری اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری

اتوار 19 جنوری 2020 19:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) صو با ئی محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے برفباری اور بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ضلع زیارت میں 3000کلو گرام نمک پہنچا یا گیا جبکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں300گر م جیکٹس 300گلوز،300 جو ڑے جرابیں ، ضلع قلعہ سیف اللہ میں 200فو ڈ پیکٹس ،200پلا سٹک میٹس،200گرم کمبل ،200با لٹیاں ،100سو لر لا ئیٹس ،6000کلو گرام نمک اورڈسٹرکٹ ہر نا ئی میں 200فوڈ پیکٹس ،200پلاسٹک میٹس، 200گرم کمبل،200بلینکٹس ،200با لٹیاں ،100سو لر لا ئیٹس ، متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں