ش*ایم ڈی بیت المال عون عباس نے ننھے مزدور بچے اسد اللہ کو مالی امداد دیدی

اتوار 19 جنوری 2020 22:40

Lکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کا کوئٹہ میں شدید سردی میں جوتے پالش کرنے والے ننھے بچے اسد اللہ ولد محمد شفیع کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا نوٹس پاکستان بیت المال کی جانب سے اسد اللہ کے والد محمد شفیع کو 60 ہزار روپے مالیت کا امداد چیک جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام سکول میں اسد اللہ کو داخلہ ، مکمل یونیفارم، کتابیں، سکول بیگ، جوتے فراہم کر دیئے گئے۔

پاکستان بیت المال اسد اللہ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کرے گا۔اسد اللہ کی گریجویشن تک کے تمام تعلیمی اخراجات پاکستان بیت المال برداشت کرے گا۔ملک بھر کے تمام نادار و مستحق افراد کی عزت و نفس کا خیال رکھتے والے بلاتفریق مدد فراہم کرنا پاکستان بیت المال کی اولین ذمہ داری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں