پ* ریاست عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیذمہ دار ہے، نیشنل پارٹی

اتوار 19 جنوری 2020 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ ریاست عوام کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا زمہ دار ہے۔بدقسمتی سے اس ملک کے حکمرانوں نے عوام کو لاچارگی پسماندگی اور غربت فراہم کی ہے۔سماجی و معاشی تفریق نے عوام کی زندگی کو در بدر کردیا ہے۔نیشنل پارٹی ملک میں حقیقی فلاحی ریاست ، جمہوریت کے قیام پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی کی جدوجہد کررہی ہے۔

نوشکی میں نوجوانوں کی سیاست کا رخ نیشنل پارٹی کیطرف ہے۔نئے شامل ہونے والے دوستوں کا نیشنل پارٹی کی قیادت پر برملا اعتماد کا آظہار ہے۔ان خیالات کا آظہار انہوں نے گزشتہ روز نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد،کلی قاضی آباد،جمال آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمن محمد حسنی،علی خان مینگل،عمر فاروق، صدیق حسنی،عبدالرشید دیگر کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر فاروق بلوچ ضلع صدر ظاہر جمالدینی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے قاہدین نے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار پارٹی کو مذید منظم اور مستحکم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین سیاسی معاشی اور سماجی بحران کا شکار ہے۔غلط اور ناقص پالیسیوں نے ملک کو اندرونی اور بیرونی خلفشار کا شکار کر دیا ہے۔

بے روزگاری مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیران کر رکھی ہے۔دوسری طرف بلند و بانگ دعووں سے عوام کی زخموں پر نمک چڑھکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے جو عوام کی سماجی ، معاشی اور معاشرتی حقوق کا منظم نظریہ رکھتی ہے۔نیشنل پارٹی عوام کی پسماندگی اور بدحالی کے خاتمہ کو جمہوری اداروں کے تسلسل اور یکساں انصاف اور مواقع کی دستیابی سے مشروط سمجھتی ہے۔عوام کی فلاح و بہود صرف فلاحی ریاست کی تشکیل سے ممکن ہے۔جس کے لئے نیشنل پارٹی اصولوں اور نظریہ کی بنیاد پر جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں نوجوانوں کا نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کو چنھنا پارٹی پالیسیوں اور قیادت کی جہد مسلسل سے کا زرخیز نتیجہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں