سی پیک کی تکمیل سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگا ،گورنربلوچستان

حالیہ برفباری اور بارشوں سے طویل خشک سالی والی صورتحال میں بہتری آنے کی توقع ہے امان اللہ یاسین زئی کی یورپی یونین کے سفیر اندرائولا کامینارا سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2020 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے اور اسکی تکمیل سے خاص طور پر بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دوست ممالک سی پیک کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ روزگار کینئے مواقع پیدا کرنے اور صوبے کی پسماندگی دور کرنے میں مدد ملیں۔

یہ بات انہوں نیپاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر (Androulla Kaminara)سے بات چیت کرتیہوئے کہی۔ جنہوں نے گورنرہائوس میں ان سے ملاقات کی گورنر نے انکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ برفباری اور بارشوں سے طویل خشک سالی سے پیداہونے والی صورتحال میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ یورپی یونین بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کرتی رہی ہے اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی تعلیم, صحت, توانائی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبے میں یورپی یونین کا تعاون رہیگا انہوں نیکہا کہ نوجوانوں کوجدید مہارتیں سکھانے، ٹیکنالوجی سے واقفیت پیدا کرنے اور ہونہار طلبا وطالبات کیلیے وظائف مہیا کرنیمیں یورپی یونین ہماری بھرپور مدد کر سکتی ہی. یورپی یونین کے سفیر نیکہا کہ آئندہ بھی بلوچستان میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہے گا اور اس سلسلے میں متعدد منصوبے پہلے ہی سیزیر غور ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں