جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو

ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں، بی اے پی کے ناراض اراکین میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 23 جنوری 2020 21:41

جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ،میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ہے ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں بی اے پی کے ناراض اراکین میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے بد قسمتی سے جام کمال حکومت اور پارٹی دونوں نہیں چلاسکے اپوزیشن کے 23ارکان موجود ہیں حکومت گرانے کیلئے صرف 10ارکان کی ضرورت ہے مجھے نہیں لگتا کہ نمبر گیم پورا کرنا مشکل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے آپ کے سامنے سب کچھ ہے وزیر ا علیٰ ہائوس اور سول سیکرٹریٹ میں عوام کا کوئی کام نہیں ہورہا ہے ہم عہدوں کیلئے نہیں آئے ہیں ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے میں اس وقت بلوچستان کی تیسری بڑی پوسٹ پر ہوں اور میں عوامی نمائندہ ہو ں عوام کی خدمت کرنا میرا فرض ہے 8مہینے پہلے بھی میں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کیخلاف آواز اٹھا یا تھا مجھے پارٹی کے سینئرز روکا اور ایک سال کا ٹائم مانگا کہ وزیرا علیٰ بلوچستان کی کارکردگی اور پارٹی کو جائے گی مگر اب ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوام کا حق ڈیلور نہیں کیا 8سے 10ارکان حکومت گرانے میں میرے لئے مشکل کام نہیں ہے اپوزیشن کے 23ارکان ہمارے ساتھ ہیں بد قسمتی سے جام کمال حکومت اور پارٹی دونوں نہیں چلا سکے ہم ایسا عوامی نمائندہ لاناچاہتے ہیں جو پارٹی اور حکومت دونوں چلا سکے بی اے پی کے بہت سے ناراض اراکین ہیں میدان میں نکلیں گے تو لوگ دیکھیں گے ہم پارٹی نہیں توڑنا چاہتے بلکہ اس میں رہتے ہوئے تبدیلی چاہتے ہیں جام کمال میں کسی کمپنی یا ادارے کے چیئر مین بننے کی صلاحیت ہے وزیر اعلیٰ بننے کی نہیں ہے شوکت عزیز بھی اپنی صلاحیتوں کے باوجود اچھے وزیراعظم ثابت نہیں ہوئے ہم صوبے کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک اچھا حکومت بنانا چاہتے ہیں ہم عوامی پارٹی بنانے اور خدمت میں ناکام رہیں جام صاحب میرے لئے محترم ہے مگر ڈیڈھ سال میں پارٹی کا اجلاس ہی نہیں ہوا ہے پارٹی میں جو کمیٹی بنائی گئی تھی شکایت سننے کیلئے وہ بھی جام کمال نے ختم کر دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں