حکومت ضلع مستونگ میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور سپورٹس کمپلیکس کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وفد سے بات چیت

جمعہ 24 جنوری 2020 21:01

حکومت ضلع مستونگ میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور سپورٹس کمپلیکس کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وفد سے بات چیت
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما شہید میر سراج رئیسانی کے فرزند وبی اے پی کے رہنما نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ضلع مستونگ کی مختلف ترقیاتی اسکیمات پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضلع مستونگ میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور سپورٹس کمپلیکس کی ترقیاتی اسکیمات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی جبکہ یونین کونسل وارث، کانک اور شیخ واصل کو گیس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ تحصیل کردگاب، دشت، اور مستونگ سٹی میں تعلیم، صحت، آبنوشی اور دیگر اسکیمات کی جلد تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کی صوبے کے لئے گرانقدر خدمات ہیں، ضلع مستونگ کی تعمیروترقی کے لئے حکومت شہید سے کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور واں مالی سال کا ترقیاتی پروگرام اس کا بہترین عکس ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی صوبے کے لئے خدمات اور ان کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ اور صوبہ بھر کے عوام اور پارٹی کارکن اپنے رہنما وزیراعلیٰ بلوچستان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی قیادت میں متحد ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں