صوبائی حکومت اپنے بجٹ سے تقریباً2500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے،

حالیہ برفباری اور بارشوں سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی وفد سے گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 21:35

صوبائی حکومت اپنے بجٹ سے تقریباً2500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے،
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام ضلعوں میں سڑکوں کی تعمیر کے ذریعہ ذرائع مواصلات کی بہتری کو یقینی بنایا جارہا ہے ، صوبائی حکومت اپنے بجٹ سے تقریباً2500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے، حالیہ برفباری اور بارشوں سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے اور متاثرہ افراد کو ہرممکن معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اسفند یار کاکڑ کی قیادت میں بی اے پی پشین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، میر سلیم کھوسہ، مٹھا خان کاکڑ، نوابزادہ طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر علی عمرانی بھی اس موقع پر موجودتھے۔

(جاری ہے)

وفد کی جانب سے حالیہ برفباری اور بارشوں میں متاثرہ لوگوں کی امداد اور علاقوں کی بحالی کے لئے متعلقہ صوبائی اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ وفد نے پشین گرڈ اسٹیشن روڈ نیٹ ورک اور ضلع میں دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اغبرگ تا پنجپائی روڈ کے منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام محکموں کو آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی تیاری کے آغاز کی ہدایت کردی گئی ہے جس میں تمام ضلعوں اور سیکٹرز کے لئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے وفد کی جانب سے دورہ پشین کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ برشور اور ضلع کے دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں