سپیکر بلوچستان اسمبلی کابینہ کی حمایت کھو بیٹھے

کابینہ میں کسی ایک فرد نے بھی عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی ۔ ترجمان بلوچستان حکومت

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 25 جنوری 2020 17:02

سپیکر بلوچستان اسمبلی کابینہ کی حمایت کھو بیٹھے
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 جنوری 2020) سپیکر  بلوچستان  ا سمبلی کابینہ کی حمایت  کھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان  حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے  کہ بلوچستان کابینہ میں کسی ایک فرد نے بھی عبدالقدوس بزنجو کی حمایت نہیں کی۔  ترجمان بلوچستان  حکومت کا کہنا ہے کہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صرف شکوے ہی شکوے رہ گئے ہیں۔

تاہم عبدالقدوس بزنجو سے متعلق پارٹی  اپنا موقف دے گی ۔ اس سےقبل سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس  بزنجو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے  تقریباً تمام ارکان اسمبلی ناراض  ہیںجس دن نئی حکومت  بنی پوری باپ ایک  جگہ ہوگی جو شخص پارٹی نہیں چلا سکتا  وہ صوبہ کیسے چلائے گا 8ماہ پہلے  بھی حکومت کی تبدیلی  چیئر مین سینیٹ کے کہنے پر موخر کی تھی اب صورتحال ابتر ہوچکی ہے، موجود ہ حکومت صوبے  کی تاریخ کی بد ترین  حکومت ہے ، میرے پاس 15 سے 20 لوگ ہیں آنے والے دنوں میں چیز یں مزید واضح ہو جائیں گی  وقت فیصلہ کریگا کہ اگلا وزیراعلیٰ کون ہوتا ہے لیکن تبدیلی ضرور آئے گی میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹونگا،وزیراعلیٰ ،  صوبائی  وزیر خزانہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے بیانات پر استحقاق کمیٹی کو کاروائی کی سفارش کردی ہے ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلوچستان اسمبلی میں سوشل ڈیموکریٹک  کونسل کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

   تاہم بلوچستان حکومت نے اب دعویٰ کیا ہے  کہ کابینہ میں ایک فرد نے بھی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو ی حمایت  نہیں کی۔ یہ بات بھی قابل غور رہے  عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوبھی سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں