گوادر کی مجموعی ترقی مقامی لوگوں کے مسائل کا حل انکی ترقیاتی عمل میں بھرپور شرکت اولین ترجیح ہے، جام کمال خان

ترقیاتی عمل کے حوالے سے گوادر کے عوام کے خدشات دور کر کے ان کا اعتماد بحال کرینگے مقامی لوگوں کے مسائل کے حل اور انکی ترقیاتی عمل میں شرکت کے بغیر گوادر کی ترقی بے معنی ہو گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 28 جنوری 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر کی مجموعی ترقی مقامی لوگوں کے مسائل کا حل اور انکی ترقیاتی عمل میں بھرپور شرکت اولین ترجیح ہے ترقیاتی عمل کے حوالے سے گوادر کے عوام کے خدشات دور کر کے ان کا اعتماد بحال کرینگے مقامی لوگوں کے مسائل کے حل اور انکی ترقیاتی عمل میں شرکت کے بغیر گوادر کی ترقی بے معنی ہو گی ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گوادر اولڈ ٹان کے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کے دوران کیا وزیراعلء سیکیورٹی انتظامات کے بغیر اچانک اولڈ ٹان پہنچے تو لوگ انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیئے وزیراعلء نے ان سے طویل نشست کی اور ان کے ساتھ چائے بھی پی وزیراعلء نے مقامی آبادی سے ان کے مسائل اور گوادر کی مجموعی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا لوگوں نے وزیراعلء کو اولڈٹان کے مسائل سے آگا ہ کیا وزیراعلء نے کہا کہ گوادر اولڈ ٹان کے مسائل کے حل اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے مقامی آبادی کی رائے اور مشاورت کو اہمیت دی جائے گی اس ضمن میں وزیراعلء نے ڈی جی جی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر کو واضع ہدایت دی وزیراعلء نے مقامی تاجروں پر زور دیا کہ وہ علاقے میں سی پییک سے پیدا ہونے والے کاروباری مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور دیگر تاجروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی بنیاد پر اپنے کاروبار کو وسعت دیں علاقہ مکینوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعلء کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا وزیراعلء نے گزروان وارڈ کا دورہ بھی کیا اور ماہی گیروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی انہوں نے یقین دلایا کہ ماہی گیروں کی آبادی کے نکا سی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا انہوں نے جی ڈی اے کو ان علاقوں کے نکا سی آب کے نظام کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں