مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں،رہنما جمعیت علما اسلام بلوچستان

پیر 17 فروری 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا محمد طاہر تو حیدی جمعیت علما اسلام ضلع کھچی کے سینئرنائب امیر مولانا عبدالصمد شاہوانی ضلعی سکرٹری اطلاعات مولانا بشیر احمد بنگلزئی جمعیت علما اسلام تحصیل مچھ کے امیر مولانا عطا اللہ جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد قاسم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں مولانا فضل الرحمن اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلامی تشخص مدارس مساجد علما عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں نکل پڑی ہے جمعیت نے ہمیشہ طاغوتی ظالم قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل مچھ کے زہر اہتمام عظیم الشان مدرسہ رحمانیہ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کنونشن سے مولانا قاری محمد آدم مولانا عبدالبصیر مولانا محمد صدیق اور مولانا حسن شاہ بھی خطاب مقرر ین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وزارتوں کے سیاست نہیں بلکہ اسلامی دفعات کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے پارلیمانی سیاست کررہی ہے انہوں نے کہا کہ علما کرام حجروں اور خانقاہوں سے نکل کر جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مضبوط قوت بنائے جمعیت علما اسلام تنہا ملک اور اسلام کے دفاع کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں علما کرام جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم کو مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کر ے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گے انہوں نے کہا کہ قوم چیخ رہی ہے کہ بدامنی ہے مہنگائی ہے لاقانونیت ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تباہی لائی سیاست تجارت کا نام نہیں ہے سیاست دین اسلام کا ایک عظیم شعبہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے سنت نبوی طریقہ پرنقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی سیاست کے فروغ کیلئے جہد و جہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل حل کرنے کا کوئی پالیسی نہیں ہے انہوں مزید کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک وقوم کو خوشنما نعروں سے تباہ کیا جا رہا ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں قوم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی جمعیت علما اسلام کا احتجاجی تحریک سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف جاری رہے گا اس قبل حافظ محمد اسماعیل شاہ کے مدرسہ تعلیم القرآن میں ملک کے سلامتی اور اسلام کی سر بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں