صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو میر چاکرخان سٹیڈیم پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بدھ 19 فروری 2020 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سبی کی تاریخی میلے 2020ء کی افتتاحی تقریب کیلئے ایک روزہ دورہ پر سبی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میر چاکرخان سٹیڈیم پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ، ملک نعیم بازئی ، کمشنر سبی ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر سرکاری حکام نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا استقبال کیا ،صدرمملکت کے ہمراہ گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، وزیرتعلیم سردار یار محمدرند ، کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ، آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر بھی تھے۔

صدر مملکت کو صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مٹھاخان کاکڑ نے روایتی پگڑی پہنائی اور سبی آمد پر خوش آمدید کہا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں