،سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے،وزیراعلی ٰجام کمال خان

بلوچستان کی حکومت عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے 3 کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلا لائیواسٹاک ایکسپوز کامیابی سے ہمکنار ہوا ، سبی میلے میں بھی لائیواسٹاک زراعت سمیت شعبوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا ،خطاب

بدھ 19 فروری 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی صدر پاکستان نے ہماری دعوت قبول کرکے سبی میلے کی تقریبات میں شرکت کرکے سبی میلے کی رونق میں اضافہ کردیا ہے بلوچستان کی حکومت عوام کو ان کی گھروں کی دہلیز پر زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہے کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا پہلا لائیواسٹاک ایکسپوز کامیابی سے ہمکنار ہوا جبکہ سبی میلے میں بھی لائیواسٹاک زراعت سمیت شعبوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سالانہ سبی میلے میویشاں واسپاں کا سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم سبی میں باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی، صوبائی وزیرتعلیم و چیف آف رند سردار یار محمد رند، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی وزیر لائیواسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکنش ملک نعیم بازئی ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی ،چیف سیکرٹری( کیپٹن) فصیل اصغر، کمانڈر سبی گیریژن برگیڈئیر اویس مجید، سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیرنوید اعظم چیمہ کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل سردار بہادر، ونگ کمانڈر جواد احمدڈی جی لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر ،ڈٖی آئی جی سبی رینج کیپٹن (ر) پرویز چانڈیہ،کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ایڈیشنل کمشنر سبی مامول حمید ایڈیشنل ڈپٹی کشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی عباس ملک اسسٹنٹ کمشنر سبی نصیب اللہ کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ارباب عنایت اللہ کانسی ، سابق ناظم اعلیٰ میونسپل کمیٹی سبی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما میر فرید رئیسانی ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی ،ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،سابق چیئرمین ورند گروپ سبی کے رہنما حاجی داؤد رند ،میر حبیب الرحمن رند ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر عبدالستار لانگو ، ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر ناصر ، بابو محمد انور خجک علاوہ قبائلی عمائدین سمیت ایف سی پولیس و ضلعی آفیسران بھی تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سبی میلہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو مختلف ادوار میں حکومت اور عوام کے درمیاں پل کا کردار ادا کرتا ہے سبی کے تاریخی میلہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی میزبانی کا شروف بھی حاصل کرچکے ہیںوقت کے ساتھ ساتھ صدر پاکستان وزیراعظم سمیت وفاقی نمائندگاں کی بھر پور شرکت رہی اور آج ہم مشکور ہیں کہ آپ نے یہ روایات برقرار رکھی سبی میلے کے انعقاد میں بھرپور رہنمائی بھی کی لائیواسٹاک کی ترقی اور بلوچستان کی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے کوئٹہ میں لائیواسٹاک ایکسپوز میں بھی شرکت کرکے ہمارے دلوں کو جیت لیا انہوں نے کہا کہ سبی میلہ ایک انتہائی اہم ترین اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا بلوچستان میں زیادہ ترلوگوں کا کاروبار مال مویشی سے وابستہ ہے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ہر لحاظ سے لوگ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف کاروبار کرتے ہیں کہیں پر کاروبار کہیں پر زمینداری صنعت اور کہیں پر دیگر درائع سے کاروبار کیا جارہا ہے بلوچستان میں سب سے پہلے کاروبار پھر زمینداری ہے وقت کے ساتھ ساتھ جس طرح پالیسیاں لائیواسٹاک اور زرعت کے شعبے کی بہتر ی کے لئے صوبائی اور وفاقی اپنی ذمے داریاں پوری کررہی ہے آنے والے دنوں میں دونوں شعبوں میں ترقی ہوگی اور زمیندار اور مالدار کو ریلیف ملے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ ماضی میں ان دونوں شعبوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ان دونوں شعبوں کو نظر انداز کیا گیا بلوچستان میں 80فیصد آبادی اور 80فیصد لوگ اسی شعبوں سے وابستہ ہیں حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے کوشش کررہی ہیں کہ ان دونوں شعبوں کو ترقی دی جائے چاہے وہ گرین ٹریکٹر پروگرام ہویا پکی نالیاں ٹیکنالوجی زراعت اور لائیواسٹا ک یا دیگر شعبوں کی ترقی ہو ایک عرصہ بعد دل سے حکومت بلوچستان نے عوام کی ترقی اور عام انسان کو ترقی دینا کو اپنا مقصد بنایا ہے اگر ہم نے اپنے کاربار معاشی سرگرمیوں کو ترقی دینا ہے تو لائیواسٹاک اور زراعت کی ترقی پر توجہ دینی ہوگی تاکہ بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا آج سپاسنامہ میں جو مسائل اجاگر کیے گئے ہیں مجھے امید ہے کہ صدر پاکستان ان کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھر وپر استعمال کریں گے جس طرح وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ اب وعدے نہیںبلکہ عملی قدم اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نئے پی ایس ڈی پی میں جعفرآباد سبی تا کوئٹہ شاہراہ کے لئے فنڈز رکھے جائیں تاکہ جعفرآباد سبی تا کوئٹہ شاہراہ بہتر انداز سے بن سکے جس سے پورے خطہ میں ترقی آئے گی اس موقع پر انہوں نے افتتاحی تقریب میں پیش کیے جانے والے پروگراموں کو دلچسپی سے دیکھ اور خوب داد ی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بینڈ پارٹی کو ایک لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں