نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، نقل سے ناصرف ایک بچے بلکہ پورے معاشرے کی آنے والی نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں، صوبے کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن میر شمس مری

جمعہ 21 فروری 2020 00:30

کوئٹہ ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن میر شمس مری نے کہا ہے کہ نقل ایک ناسور ہے ، جس کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، نقل سے ناصرف ایک بچے بلکہ پورے معاشرے کی آنے والی نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں، صوبے کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں سہولیات فراہم کرکے تعلیم کی طرف متوجہ کیا جائے ، ایک پڑھی لکھی نسل کے بغیر معاشرے میں ترقی کا تصور ناممکن ہے، یہ بچے ہی ہمارے آنے والے مستقبل کے معمار ہیں۔

(جاری ہے)

کوہلو میں میٹرک کے امتحانات مختلف سینٹروں میں جاری ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اچانک مختلف سینٹروں کا دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے ضلع میں امتحانی مراکز پر نقل کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن میر شمس مری نے مزید کہا کہ امتحانات کی نگرانی کرنے والے سٹاف کو ہدایت کی کہ امتحانی ماحول پرسکون رہے اور امتحان تقاضوں کے مطابق منعقد ہو، نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں