مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے نہ صرف بچوں کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے ، مادری زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں کو چیزیںجانچنے اور پرکھنے میں آسانی ہوگی،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

جمعہ 21 فروری 2020 00:30

کوئٹہ ۔20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبان صرف اظہار کا وسیلہ نہیں بلکہ ایک نسل کو وراثت کے منتقلی کا طویل سلسلہ ہے، ماضی کی ثقافت اور اس کی تسلسل میں آنے والی آج کی تہذیب سے ہی نئے مستقبل کی تعمیر کی جاسکتی ہے ۔

گورنر یاسین زئی نے کہا ہے مادری زبان میں تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر سے لے کر پاکستان کا 1973ء کا آئین فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے سے نہ صرف بچوں کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے بلکہ اس سے خود زبان کی ترویج و اشاعت بھی ہوتی ہے، مادری زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنانے سے بچوں کو چیزیںجانچنے اور پرکھنے میں آسانی ہوگی جس سے وقت، توانائی اور پیسہ کاضیاع بھی نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اہل علم و دانش پر زور دیا کہ وہ دنیا کی ترقی یافتہ زبانوں میں قیمتی علمی و سائنسی مواد کو اپنی اپنی مادری زبانوںمیں ترجمہ کرائیں تاکہ نئی نسل کے ازہان کو جدید تحقیق و تخلیق سے روشن کرنے کی راہ ہموار ہو سکیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے مادری زبانوں کو نصاب کا حصہ بنانے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا ضروری ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعہ صوبوں کو منتقل کئے گئے اختیارات سے بھرپور استفادہ کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں