ڈپٹی کنزرویٹرحسیب خان کاکڑ نے زیارت میں پودا لگاکر شجر کار ی مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر (ر)مہراللہ بادینی ،ڈپٹی کنزرویٹرحسیب خان کاکڑ نے زیارت میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر پودا لگاکر شجر کار ی مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افسران اور مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے ،شجر کاری مہم کے دوران ضلع زیارت میں تیس ہزار سے زائد درخت لگائیںجائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے سے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زمین کا زیور ہیں ،ہرشہری ایک ایک درخت لگاکر شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اورشجر کاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ،درخت لگانے کے ساتھ درختوں کی آبیاری بہت ضروری ہے ،تمام سرکاری اداروں میں بھی درخت لگائیں جائیں گے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا شجر کاری مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب کریں اور درخت لگانے کے ساتھ درختوں کو پانی بھی دیں تاکہ درختوں کی آبیاری ہوسکے ۔انہوں نے کہا درخت زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں زمین کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں اور درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں