ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان کے بلین ٹری پلانٹیشن پراجیکٹ کو بلوچستان میں کامیاب کرانے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان خصوصی احکامات سیکریٹری فارسٹ کو جاری کرچکے ہیں، محکمہ جنگلات بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے کوششیں کررہی ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت لسبیلہ میں نرسریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ،واضح رہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مینگروز کے جنگلات ڈام اور دیگر ساحلی مقامات پر کثرت سے پائے جاتے ہیں مینگروز کے قدرتی جنگلات کی حفاظت اور اس ورثے کی حفاظت کیلئے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کنزرویٹر فارسٹ مقبول حسن دشتی اور ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ ہنگول نیشنل پارک راجہ آصف نے آہورہ فارم میں شجرکاری مہم کے موقع پر ڈی سی لسبیلہ کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنگول نیشنل پارک ڈھائی لاکھ ایکڑ رقبے پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہے جو وائلڈ لائف کے حوالے سے بہت ہی اہمیت رکھتا ہے ریسرچ کے حوالے سے ملکی جامعات کے ماہرین وطلباء طالبات ریسرچ کے حوالے سے ہنگول نیشنل پارک کا دورہ کرتے ہیں اس موقع پر ڈی سی لسبیلہ نے کہا کہ ہنگول نیشنل پارک سمیت ہرایریا میںشجر کاری کرنی چاہیے کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے انھوںنے کہا کہ ہرشخص کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے ،کیونکہ درخت ماحول کی خوبصورتی میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں