کویت کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر کویت کے نیشنل ڈے کی تقریب میں کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر بلوچستان میر عبدالرئوف رند نے شرکت کی ،، کوآرڈینیٹر نے قونصلر جنرل آف کویت سالم الھمدان کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور اور چیف منسٹر بلوچستان کی جانب سے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری میر زبیر رند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈے کی تقریب میں سعودی عرب، برطانیہ، روس ،قطر ،جرمنی، افغانستان، بحرین اور عمان کے قونصلر جنرل کے علاوہ ڈپلومیٹس نے بھی شرکت کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں