ساحلی تفریحی مقام گڈانی میں واٹر سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ساحلی تفریحی مقام گڈانی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیرہوگیا ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بابر خان کی زیرنگرانی بی سی ڈی اے اسپورٹس بورڈ اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گڈانی کے ساحل پر ملک بھر سے واٹر اسپورٹس کے مقابلوں میں مردوخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

واٹر سپورٹس فیسٹیول کے مقابلوں میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور ڈائریکٹر جنرل بی سی ڈی اے بابر خان بھی شریک تھے واٹر اسپورٹس کے شائقین فیملیز سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی گڈانی کا رخ کیا لسبیلہ کے شہریوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے واٹر اسپورٹس کے شائقین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی پرامن ساحلی پٹی پر ہمیں قدرتی مناظر دیکھنے کے ساتھ تفریح کا بہترین موقع میسر آیا ہے شائقین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فیسٹیویل کے انعقاد سے قومی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو بھی فروغ ملتا ہے ساحل گڈانی پر شائقین واٹراسپورٹس فیسٹیول میں شریک شائقین کیلئے میگا میوزیکل ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا گڈانی کی ساحلی پٹی کا دلکش اور رومانٹک ماحول ملک بھر کے ٹوررزم کے شوقین افراد کیلئے پسندیدہ مقام بن گئی ہے وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر میر عبدالرئوف رند کا کہناہے واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد ٹوورزم کے فروغ کیلئے وزیر اعلی بلوچستان کی بہترین پالیسی کی عکاسی کررہاہے ان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کیایڈمنسٹریشن کی جانب سے واٹر اسپورٹس فیسٹیول کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت شائقین کی بڑی تعداد بلوچستان کے ساحلی مقامات کی جانب راغب ہوگئی ہے اور دنیا بھر کے سامنے پرامن بلوچستان کا مثبت امیج سامنے لانے میں تمام اسٹیک ہولڈر اور ڈی جی بی سی ڈی اے کا اہم رول رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں