ڈی وی او لسبیلہ کا حب میں میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر لسبیلہ حاجی نوید ہاشمی نے حب میں میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے پرامن اور شفاف ماحول میں جاری امتحانات کے عمل اوراقدامات کا جائزہ لیا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی محنت سے کامیابی کو اپنا شعار بنائیں نقل سے گریز کریں کیونکہ نقل ایسا مرض ہے جو انسانی دماغ کو دیمک کی طرح کمزور کرتا ہے، انھوںنے امتحانی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں