پلانٹ فارپاکستان کے حوالے سے نصیرآباد ڈویژن میں شجرکاری مہم کاافتتاح

اتوار 23 فروری 2020 23:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پلانٹ فارپاکستان کے حوالے سے نصیرآباد ڈویژن میں شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا گیا، ڈویژن بھرمیں پانچ ہزار پودے لگائے گئے جبکہ دس ہزار پودے عوام میں تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمو دنے پودا لگاکر ڈویژن بھرمیں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پرناظم جنگلات نصیرآباد محمدامین مینگل، ایڈیشنل کمشنر نصیرآبادجلیل احمد،اسسٹنٹ کمشنر ریونیوظفرعلی بنگلزئی ،نائب ناظم جنگلات حبیب اختر،رینج فاریسٹ آفسیرقائم خان ،ایگریکلچرل آفیسرنصیرآبادمقبول احمد، بابوشیراللہ کھوسہ، بلاک آفیسرزدھنی بخش ،شیردل ڈومکی سمیت دیگر موجودتھے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن جاوید اخترمحمو دنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دس بلین ٹری منصوبے کو پایاتکمیل پہنچانے کیلئے نصیرآباد ڈویژن میں پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جاسکے انہوںنے کہاکہ درخت برکت کی علامت ہے اور یہ ایک قومی دولت ہیں درخت اور پودوں کے کئی فوائد ہیں اور ان کی نشوونما اور دیکھ بال انسان کی فطرت سے وابستگی ظاہر کرتا ھے درخت جتنے زیادہ ہونگے وہاں کی آب و ہوا اتنی صاف و شفاف ہوگی قدرت نے جو اوصاف رکھے ھیں اس کی بدولت یہ فضائی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں صحت مند ماحول کیلئے درخت کی اہمیت بڑھتی چلی آرہی ہے، آج درختوں کی اہمیت پیش نظر دنیا بھر میں درختوں اور پودے لگانے کا مہم چلائی جاتی ہیں اس موقع پرناظم جنگلات نصیرآباد محمدامین مینگل نے کہاکہ محکمہ جنگلات علاقے کی شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے کیلئے ملک کی تعمیر ترقی میںا پنا مثبت کردار اداکررہا ہے نصیرآباد ڈویژن میں روزوشور سے شجر کاری مہم جاری ہے نصیرآباد جعفرآبادصحبت پور،جھل مگسی اور ضلع کچھی مہم کا کامیاب بنایا جارہا ہے ڈویژن بھرکے ہرضلع میں دوہزار پودے تقسیم اور ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے ڈویژن بھرمیں پندر ہ ہزار مختلف اقسام کے پودے سکولوں ،سرکاری دفاتر،اور عوامی جگہوں پر لگائے جائیں گے درختوں سے شہرکی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی واقع ہونے اورسرسبزماحول عوام کوفراہم ہوگا درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ درخت لگا کرباشعورہونے کا ثبوت دیں درخت لگانے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ پودے تناور درخت بن سکیں جس علاقے کی عوام بھرپورفائدہ مند ہوسکے یہ پودے سرکاری تعلیم اداروں پولیس لائن، کمشنر ہسپتال روڈسمیت دیگر مختلف شاہراہوں کے کناروں پرلگائے جائیں گے ہماری بھرپورکوشش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام کو کامیاب بنایا جائے تاکہ ملک کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں