پشین، کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اتوار 23 فروری 2020 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد عارف زرکون نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی خلاف ورزی اور کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تندوری روٹی کی قیمت اور وزن چیک کیا اور اوور چارجنگ/وزن پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو خوب سہراتے ہوئے آئندہ بھی گرانفروشوں اور کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں