صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے بہترمواقعوں کی فراہمی ،صحتمند ،تعلیمی ماحول کو فروغ د ینا ،کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، امان اللہ خان یاسین زئی

ہماری شعوری جدوجہد اور بھر پور توجہ کے باعث اعلیٰ تعلیم اداروں میں تعلیمی امور ومعاملات اور درس وتد رس کا عمل پروان چڑ ھنا شروع ہوچکا ہے ،گورنر بلوچستان

منگل 25 فروری 2020 20:02

صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے بہترمواقعوں کی فراہمی ،صحتمند ،تعلیمی ماحول کو فروغ د ینا ،کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، امان اللہ خان یاسین زئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے بہترمواقعوں کی فراہمی ،صحت مند ،تعلیمی ماحول کو فروغ د ینا اور کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانا موجودہ حکومت کی آولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ ہماری شعوری جدوجہد اور بھر پور توجہ کے باعث اعلیٰ تعلیم اداروں میں تعلیمی امور ومعاملات اور درس وتد رس کا عمل پروان چڑ ھنا شروع ہوچکا ہے ۔

گورنر یاسین زئی صوبے کے دورآ فتا دہ علاقے میں تربت یونیو رسٹی کی شاندار کار کردگی اور بھر نے والے ذہین ملنسار طلباء وطالبات کو روشن مستقبل کا اثاثہ قرار دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں یونیو رسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر عبدالرزق صابر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزق صابر کے گورنر کو یونیورسٹی کی کارکردگی اور آہند ہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ۔

گورنر نے اس موقع پر کہاکہ ہماری ہمیشہ یہ خوائش اور کوشش رہی ہیں کہ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں صوبے بالخصوص دور آفتادہ اضلاع کے جوانو ں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت کے موقع ان کی دہلیز پر میسرہوں انہوں نے کہاکہ ہر صلا حیت موقع کا محتاج ہوتا ہے لہذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ نئی نسل کی پو شیدہ صلاحتوں میں نکھا ر پپدا کرنے کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں ۔گور نر نے صوبے بھر کے روشن فکر حضرات پر زور دیا کہ وہ جوانوں کی ذہنی سطح بلند کرنے اور اُن میں ترقی پسند ی اور ر وشن فکری کا جذ بہ اُبھارنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں