حکومت بلوچستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان صوبے کے سرحدی علاقوںاور شہروں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، اپنے ایک ٹویٹ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم سب کو کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات میں حصہ ڈالنا ہوگا، سب سے اہم اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھنا خاص طور سے اپنے ہاتھوںکا دھونا ہے، کیونکہ وائرس کے پھیلاؤ کا ایک سبب ہاتھ بھی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس کے حوالے سے ٹیلیفون نمبر 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں، وہ افراد جنہوں نے حال ہی میں ایران چین اور افغانستان کا سفر کیا ہے وہ متعلقہ اتھارٹی کو اس حوالے سے آگاہ کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں