حکومت نے سول ہسپتال کوئٹہ میں چائلڈ ایمرجنسی سینٹر کی عمارت کی تعمیر پر سرمایہ کاری کی ہے،جا م کما ل خان

سینٹر کو نجی شعبہ کے اشتراک سے چلایا جائیگا،اسٹاف کی بھرتی کا عمل اور ٹریننگ بھی شامل ہے،وزیر اعلیٰ بلو چستا ن

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میںکوئٹہ میں پہلے چائلڈ ایمرجنسی سینٹر کی فعالی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے سول ہسپتال کوئٹہ میں چائلڈ ایمرجنسی سینٹر کی عمارت کی تعمیر پر سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اس سینٹر کو نجی شعبہ کے اشتراک سے چلایا جائے گا جس میں اسٹاف کی بھرتی کا عمل اور ٹریننگ بھی شامل ہے اور کراچی کے ماہرین طب کی معاونت سے ٹیلی میڈیسن کے طریقہ علاج کا بھی آغاز کیا جارہا ہے، اگلے فیز میں اس منصوبے کو ڈویژن کی سطح تک وسعت دی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں