عوام گوادر کو اس وبا سے بچانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کریں‘ شہر میں غیر ضروری سفر کرنے اور سڑکوں پر گھومنے والے افراد کے خلاف پولیس اور لیویز اہلکار کارروائی کریں گے،ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم

اتوار 29 مارچ 2020 22:25

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا ہے کہ خدارا گھروں میں رہیں‘ اپنا اور اپنے خاندان کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ آئیں ملکر گوادر کو اس وبا سے بچانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کریں ‘ شہر میں غیر ضروری سفر کرنے اور سڑکوں پر گھومنے والے افراد کے خلاف پولیس اور لیویز اہلکار کارروائی کریں گے‘ ساحل کنارے مجمع کرنے والے افراد اورسڑکوں پر اجتماع کی صورت میں جمع ہونے والوں پر لاٹھی چارج کی حکم دے دی گئی ہے شہری معاملے پرسنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہم کیوں سمجھنے سے قاصر ہے کہ وبا خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں