بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے: جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ

صوبے میں حالات خراب ہیں، ابھی تک جتنے مریض سامنے آئے ہیں وہ صرف کوئٹہ میں ہیں، باقی صوبے میں ٹیسٹ ہی نہیں کیے جارہے:رہنما مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 31 مارچ 2020 13:09

بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے: جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31 مارچ2020ء) بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان صوبے میں حالات خراب ہیں، ابھی تک جتنے مریض سامنے آئے ہیں وہ صرف کوئٹہ میں ہیں، باقی صوبے میں ٹیسٹ ہی نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں ابھی ہزاروں لوگ ایسے ہیں جنکا ٹیسٹ ہی نہیں کیا گیا اور حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔ ایسے میں حکومت کو ایران سے زائرین لانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حکومتی ارکان کی جانب سے بھی تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ایران سے آنے والے زائرین کی وجہ سے پھیلا ہے، لیکن اس سب کے بعد بھی زائرین کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب رہنما مسلم لیگ ن جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ باقی 34اضلاع میں ابھی ٹیسٹ ہی نہیں کیے گئے ہیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران سے آنے والے ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کسی بھی قسم کے حالا ت کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں