بلوچستان میں ڈسٹرکٹ فوڈ سیکیورٹی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں

بدھ 1 اپریل 2020 01:20

کوئٹہ۔ 31مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) حکومت بلوچستان نے بلوچستان میں ڈسٹرکٹ فوڈ سیکیورٹی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈپٹی ڈائریکٹر محنت وافرادی قوت ممبر ہونگے کمیٹی ضلع میں دستیاب خوردنی اشیاء کا ڈیٹا مرتب کریگی کمیٹی حکومتی فوڈ پیکج کے لئے مستحق افراد کی نشاندہی اور مستحقین میں حکومتی فوڈ پیکج تقسیم بھی کریگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں