ْمحکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے تناظر میں وارڈ 4 کے رضاکاروںکیلئے تربیت کا اہتمام

بدھ 1 اپریل 2020 01:20

کوئٹہ۔ 31مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاؤ ، احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اختیار کرنے کے عنوان پر شہری دفاع کے ماہرین کی جانب سے وارڈ 4 کے رضاکاروںکیلئے تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیت میں شہری دفاع کے عملے نے رضاکاروں کو آگاہی دی کہ کورونا وائرس کے اثرات سے بچنے کیلئے سماجی دوری اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تربیت میں وارڈ کے 10 رضاکاروںننے حصہ لیا تربیت کے دوران شہری دفاع کے رضاکاروں بتایا گیا کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والی تمام معلومات گلی محلے کی سطح پر عوام الناس تک پہنچائیں اور سماجی دوری کے تمام اصولوں کی پابندی کریں۔

محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں میں وارڈز کی سطح پر تقسیم کرکے تربیت کاآغاز کردیا گیا ہے جس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں