حکومت بلوچستان کا کورونا چیلنج سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ

بدھ 1 اپریل 2020 01:20

کوئٹہ۔ 31مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس چیلنج سے نمٹنے کے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خالی آسامیوں میں تمام اضلاع کے لیے 344 میڈیکل آفیسرز اور لیڈی میڈیکل آفیسر شامل ہیں جبکہ ٹریژری کئیر اسپتالوں کے لیے 205 نرسیں بھرتی کی جائیں گی ،پیر امیڈکس 1تا 15 گریڈ کی 2000 آسامیوں پر بھی فوری طور پر بھرتی کی جائے گی ،بھرتی کے عمل کو آسان اور سادہ بنایا گیا ہے ،امیدوار اپنی اسناد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے سامنے انٹرویو کے لیے پیش ہونگے ۔

اہل امیدواروں کی فہرست سیکریٹری صحت کو ارسال کی جائے گی ۔سیکرٹری صحت کامیاب امیدواروں کو اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کر یں گے ۔مذید تفصیلات جلد اخبارات کے زریعہ مشتہر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں