وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 1 اپریل 2020 01:20

کوئٹہ۔ 31مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جنگ گرؤپ آف نیوز پیپر زکے پبلشر و ایڈیٹر میر جاوید الرحمن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم نے شعبہ صحافت کی ترقی و ترویج کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں اور صحافتی اقدار کی بلندی اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا اور انکی وفات سے شعبہ صحافت اور اخباری صنعت میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے جسے پُر ہونے کے لیے طویل مدت درکار ہو گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کے خاندان اور روزنامہ جنگ کے کارکنان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں