ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان کی جانب سے گوادر اور تربت کے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان مہیا کردیا گیا

بدھ 1 اپریل 2020 15:10

کوئٹہ۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان کی جانب سے گوادر اور تربت کے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان پہنچا دیے گئے ہیں،سامان ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم کے ہدایت پر ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار کروناوائرس ڈاکٹر عبدالواحد نے وصول کرلئی.

(جاری ہے)

جبکہ تربت کے سامان الخدمت کے رضاکاروں کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں،حفاظتی سامان میں سرجیکل ماسک، N95 ماسک،گاؤن(ڈریسز) ،عینک ، دستانے ،شوز کور، ہیڈ کور اور دیگر مختلف حفاظتی سامان شامل ہیںبے سرو سامانی کے عالم میں کروناوائرس کے خلاف فرنٹ لائن میں لڑنے والے ڈاکٹر صاحبان کی تحفظ بنیادی تقاضا ہے ،حفاظتی و احتیاطی سامان دستیاب ہونے کے بعد ڈاکٹر صاحبان کو کام کرنے میں آسانی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) وسیم احمد اور ایم ایس سول ہسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی نے ٹریننگ ایمپکٹ پاکستان اور اس کار خیر میں کردار ادا کرنے پر نثار موسی اور حفیظ شیران دشتی کا شکریہ ادا کیا.حفاظتی سامان کا ایک اور کیپ عنقریب روانہ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں