بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور موجودہ حالات میں محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں، قاسم خان سوری

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود بلوچستان کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اور طبی سامان فراہم کیا جائے چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور بلا تعطل ضروری اشیا کی فراہمی کر رہی ہے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور موجودہ حالات میں محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود بلوچستان کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اور طبی سامان فراہم کیا جائے چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور بلا تعطل ضروری اشیا کی فراہمی کر رہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات میں بلوچستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈان کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور موجودہ حالات میں محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں بلوچستان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود بلوچستان کے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی اور طبی سامان فراہم کیا جائے چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور بلا تعطل ضروری اشیا کی فراہمی کر رہی ہے چیئر مین ایم ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی سامان کی فراہمی کی جائے گی بلوچستان حکومت کو 4800 ٹیسٹنگ کٹس دی گئی ہیں جبکہ تقریبا 37 ہزار کٹس اسلام آباد میں قائم ریزرو رکھی گئی ہیں اس وقت ہماری سب سے بڑی ترجیح کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی اور طبی سامان کی فراہمی ہے 6 اپریل تک ایک لاکھ کے قریب ذاتی حفاظتی آلات کے سیٹس جبکہ 15 اپریل تک مزید ایک لاکھ آلات کے سیٹس پاکستان پہنچ جائیں گی بلوچستان حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ دو لیبارٹریز کو اس قابل بنایا جائے تا کہ وہاں دو مزید مقامات جعفر آباد اور گوادر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں