کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اوقات کار میں فوری تبدیلی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) بلو چستا ن ہائی کورٹ صوبے میں کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرموذی وباء سے بچاو کیلئے بلو چستان کی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے اوقات کار میں فوری طور پر تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق عدالتی اوقات کار(پیر تا جمعرات) صبح8 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز مذکورہ اوقات کارکے دوران 12:30بجے تا 1:30بجے نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔ہفتہ و اتوارتعطیل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں