صوبائی حکومت دیہاڑی دار طبقے کی ہر ممکن امداد کے لیئے تما تر کوششیں کر رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد

اتوار 5 اپریل 2020 21:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) وصوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی نگرانی میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مزدور طبقہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم جعفرآباد کی تینوں تحصیلوں جھٹ پٹ،اوستہ محمد اور گنداخہ میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک نے خود راشن تقسیم کیا اور تقسیم کے مرحلے تک خود موجود رہے موجودہ صورتحال میں دیہاڑی دارطبقے پر کام کرنے والوں کے مسائل سے خوب واقف ہیں جعفر آباد ضلعی انتظامیہ مزدور طبقے کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی، ڈپٹی کمشنر کا متاثرین اور آفیسران سے بات چیت انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیہاڑی دار طبقے کی ہر ممکن امداد کے لیئے تما تر کوششیں کر رہی ہے لاک ڈائون کے سبب دیہاڑی دار مزدوروں کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑھ رہا ہے مگر لاک ڈائون کا عمل یہاں کے لوگوں کو کورونا کے وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیئے کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت کے احکامات پر جعفر آباد ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتطامیہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے مخیر حضرات بھی مصیبت کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کی بھر پو ر انداز میں امداد کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ریلیف پیکج میں آٹا، گھی، چینی، چائے، دالیں، خشک دودھ، چائے، چاول، جراثیم کش صابن اور دیگر سامان شامل ہیں ہماری کوشش ہیکہ صاف اور شفاف طریقے سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے عمل کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جعفرآباد کے عملہ نے بہترین طریقے سے انتظامات کیے گئے ہیں مزدوروں کو ڈسپلن کے ساتھ فاصلے پر کھڑے کر کے راشن تقسیم کیا گیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیئے جانے والے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف دیا جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد عبدالرزاق خجک کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ضلعی انتظامیہ کی یہی کوشش ہوگی کہ راشن سب کو ملے اور کوئی رہ نہ جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں