ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان سے کورونا پھیل رہا ہے، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان نے کام بند کر دیا

18 ڈاکٹر اور 2 پیرامیڈیکل اسٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی، صرف 25 سے 30 ڈاکٹرز کے ٹیسٹ ہوئے: ڈاکٹر یاسر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 7 اپریل 2020 12:47

ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان سے کورونا پھیل رہا ہے، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان نے کام بند کر دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07اپریل2020ء) ڈاکٹر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد ان سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز بلوچستان نے کام بند کر دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 18 ڈاکٹر اور 2 پیرامیڈیکل اسٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی، صرف 25 سے 30 ڈاکٹرز کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب تک حکومت سے کسی قسم کے مذکرات نہیں ہوئے، ہم نے سروسز بند کر دی ہیں، پولیس نے ڈاکٹروں کو دہشت گرد سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکٹر کرونا کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت حفاظتی کٹس نہیں دے رہی ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت بلوچستان حفاظتی کٹس بھی نہیں خرید سکتی؟ خیال رہے کہ کوئٹہ میں کرونا وائرس سے جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن سولجرز ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے احتجاجی مظاہرے پر گزشتہ روز بدترین لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر ینگ ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز روک دی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر اچکزی نے کہا ہے کہ 18 ڈاکٹر اور 2 پیرامیڈیکل اسٹاف میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ابھی تک صرف 25 سے 30 ڈاکٹرز کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، اور 400 سے 500 ڈاکٹرز ہیں جن کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز خود متاثر ہو رہے ہیں، کوئٹہ میں ڈاکٹرز سورس آف انفیکشن بن چکے ہیں، ان حالات میں بھی حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا جا رہا جبکہ کوئٹہ میں ڈاکٹرز کے لیے آئسولیشن کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا سورس آف انفیکشن بننا کرمنل ایکٹ ہے، بلوچستان میں ڈاکٹرز اپنی حفاظت کے لیے ذاتی کٹس خرید رہے ہیں۔ حکومت نے کہا تھا کہ 3 ہزار ڈاکٹرز کی ضرورت ہے لیکن فی الوقت صرف 5 سو ڈاکٹرز بھرتی کیے جائیں گے، وہ بھی ابھی تک نہیں ہوا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں