کوئٹہ، جیل انتظامیہ کا کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار

پولیس پہلے قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے منفی آئے تو جیل میں لے لیا جائے گا، جیل حکام کا موقف

بدھ 8 اپریل 2020 12:43

کوئٹہ، جیل انتظامیہ کا کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ایک انڈر ٹرائل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس پہلے ان قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت انے کی صورت میں قیدی کو ہسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے اور قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل بدھ کو بھی جاری رہا، قیدیوں میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹس نے ان کی ضمانتوں پر رہائی کے احکامات دئیے تھے جو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دئیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں