کوہلو میں قبائلی رہنما میر نثار مری کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن کی فراہمی شروع کردی گئی

بدھ 8 اپریل 2020 22:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) کوہلو میں قبائلی رہنما میر نثار مری کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن کی فراہمی شروع کردی گئی پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر ایڈوکیٹ میر جلیل مری کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے کارکنان نے کوہلو کے دوردراز علاقوں میں400 سے زائد مستحقین میں راشن تقسیم کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری محمد نور مری,آئی ایس ایف کے سینیئر نائب صدر خادم مری، نائب صدر مراد مری سمیت دیگر کارکنان موجود تھے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں قبائلی رہنما میر نثار مری کی تعاون سے راشن کی تقسیم شروع کردی گئی ابتدائی طور پر کوہلو کے دیہی علاقوں تمبیلی، ترخہ، سردار شہر، کلی محراب خان زرکون، کلی ملک فیض محمد چرمء سمیت دیگر علاقوں میں 400 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن فراہم کی گئی اس موقع پر میر جلیل مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے کارکنان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں قائد عمران خان کے وژن کے مطابق پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے نوجوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں کورونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی دار، مزدور طبقہ اور مستحق افراد میں راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں کوہلو کے دورافتادہ علاقوں میں مستحق افراد کی لسٹیں ترتیب دے کر ان تک ہر ممکن امداد پہنچائی جائیں گی میر نثار مری کی خصوصی ہدایت پر گھر گھر پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف کے نوجوان اپنوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں